ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یڈیورپا کے خلاف ڈی نوٹی فکیشن معاملوں کی سماعت ملتوی

یڈیورپا کے خلاف ڈی نوٹی فکیشن معاملوں کی سماعت ملتوی

Wed, 17 Aug 2016 12:10:17    S.O. News Service

بنگلورو16؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے خلاف اراضی ڈی نوٹی فکیشن معاملے میں مقدمات کو روک دینے ریاستی ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا اس کا چیلنج کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر عرضی کی سماعت کو آج چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ یڈیورپا کے خلاف سی اے جی رپورٹ کی بنیاد پر اراضی ڈی نوٹی فکیشن کے معاملے میں درج 15مقدمات کو ریاستی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے ان پر کارروائی روک دی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا چیلنج کرتے ہوئے ریاستی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ۔ آج اس عرضی کی سماعت کے دوران یڈیورپا کے وکیل ایس وشواناتھن نے اس سلسلے میں عدالت میں جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی، جس کے سبب عدالت نے کارروائی کو چار ہفتوں کیلئے ٹال دیا۔


Share: